کراچی:رہنماپیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انہوں نےبطور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی بہتری کیلئے دن رات کام کیا، شہر کی بہت سی سڑکوں کی ازسرنوتعمیر کی ۔
سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ہنماپیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے سندھ حکومت کے تعاون سے عوام کو ریلیف دینے کیلئےمختلف منصوبے بنائے، پارکس کی تزئین و آرائش کی، کراچی کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بھی کام کرائے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کراچی میں کام نہیں ہوتا،ہمیں اپنے کئےکاموں سے عوام کو آگاہ کرنا ہے تاکہ اس تاثر کو ختم کیا جا سکے ،کراچی کے ہرضلع میں عوام کو کام ہوتے ہوئے نظر آیا ہے اور اب بھی ہورہا ہے، پیپلز پارتی کراچی کو اون کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی میں ثابت قدمی سےبلاتفریق کام کرنےکی کوشش کی اورکر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کراچی کے بلدیاتی اداروں میں کبھی وسائل اور اختیارات کا ایشو نہیں تھا ،کچھ لوگوں کی کام کرنے کی نیت نہیں تھی، وہ نہیں چاہتے کہ شہر میں کام ہوں اور کراچی ترقی کرے ۔