سی این این اور نیویارک ٹائمز سمیت نامور خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل

11:36 AM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے کئی بڑے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کر دیے۔


امریکی میڈیا کے مطابق جن خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں ان میں سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ  سے تعلق رکھنے والے  صحافی  شامل ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹرنے صحافیوں کے اکاونٹس کی معطلی کی وضاحت نہیں کی تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے لکھا کہ صحافیوں پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو دیگر لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں۔

 نیویارک ٹائمز نے ٹوئٹر کی جاب سے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کیئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ  امید ہے کہ تمام صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے ہر روز  ایک نئی پایسی  سامنے آرہی ہے ۔ 

 
 
 


 
 
 

مزیدخبریں