اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کا 16 دسمبر سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ 16 دسمبر پوری قوم کو اس کرب کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے اے پی ایس میں ظلم کی داستان رقم کی، برسوں بعد غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا۔
16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔ یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 16, 2022
وزیراعظم نے لکھا آج سانحہ اے پی ایس کےشہدا سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، 16 دسمبر دہشت گردی کیخلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ واقع پوری دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عظیم قربانیں دی ہیں۔