وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب ،صدر عارف علوی سے ملاقاتوں اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے غور کیا جائے گا

10:55 AM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج  اہم اجلاس طلب کیا گیا  ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزرا کے صدر عارف علوی سے ملاقاتوں اور عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے غور کیا جائے گا ۔  

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  کی  صدارت میں ہونے والے  اجلاس میں  سنیئر وفاقی ورزا اور پارٹی عہدے داران شر کت کریں گے ۔

  
ذرائع  کا کہنا ہے کہ  اجلاس  کے انعقاد کا مقصد  وفاقی وزرا کے صدر عارف علوی سے ملاقاتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال  کرنا  اور  عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینا ہے ۔

مزیدخبریں