متنازع ٹویٹ کیس، اعظم سواتی   کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک ملتوی

10:44 AM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد :متنازع ٹویٹ کے کیس میں اعظم سواتی   کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک ملتوی ہو گیا ۔

اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست کے سلسلے میں ان  کی جانب سے بابر اعوان کے جونیئر وکیل فضل مولا عدالت میں پیش ہوئے، نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی اور  اگلی تاریخ 19 دسمبر مقرر کر دی،

خیال رہے کہ اس سے قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے اعظم سواتی کے وکلا اور سسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونے پر ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں