سانحہ اے پی ایس کے شہداءنے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، مریم اورنگزیب

10:36 AM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداءنے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا ۔

سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر پیغام میں مریم اورنگزیب کا  کہنا تھا کہ آٹھ برس گذرنے کے باوجود آج بھی ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے،  بزدل شر پسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا ، اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا  کہ  16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداءکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا، بحیثیت قوم ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا، ہم پاکستان میں دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آرمی پبلک سکول کے شہداءکے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ 

مزیدخبریں