خانیوال ضمنی الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف کی پارٹی کارکنوں کو مبارکباد

11:20 PM, 16 Dec, 2021

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر رانا سلیم اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  ایک شیر، تین شکار۔۔۔ مہنگائی، نااہلی، اور لوٹ مار۔انہوں نے کہا کہ  خانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔ میں پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر  شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا سلیم نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط ڈاھا دوسرے نمبر پر رہیں۔ 

مزیدخبریں