عالمی ادارہ صحت نے کورونا خاتمہ کی ممکنہ تاریخ بتا دی ,عوام کیلئے بڑی خوشخبری

WHO, Omicron, Covid 19

جینوا:عالمی ادارہ صحت نے عوام کو کورونا سے ممکنہ چھٹکارے کی تاریخ بتا کر بڑی مشکلات آسان کر دیں ،ابھی تک لوگوںکے ذہن میں یہ ہی سوال اُٹھ رہے تھے کہ آیا کورونا سے جان کب چھوٹے گی ؟

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اگلے سال کے آخر میں کورونا سے عوام کو چھٹکا را مل جائے گا ،اس وقت پوری دنیا میں بیشتر ممالک میں آدھی سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگ چکی ہیں جس کی وجہ سے بھی کورونا کا مزید پھیلائو کم ہو تا جا رہا ہے اگر نئے ویرنٹ آنے کے بعد عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی وفد کی سربراہ ڈاکٹر مار یاوان کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے اگلے سال متعدد ممالک اس مہلک بیماری سے چھٹکارا حاصل کر لینگے ۔

دوسری جانب یورپی  مرکز برائے انسداد امراض کا کہنا جنوری اور فروری کے دوران اومی کرون کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔،مرکز برائے انسداد امراض نے اپنی جائزہ رپورٹ میں اس امکان کا بھی اظہار کیا ہے کہ  یہ نئی قسم تیزی سے یورپ میں پھیل سکتی ہے، رپورٹ میں مریضوں کی تعداد و اموات میں خطرناک حد تک اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اومی کورون سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیونکہ یہ اب تک 77 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔