اسلام آباد:اوآئی سی وزراخارجہ کانفرنس کابڑا میلہ اسلام آباد میں سجنے جا رہا ہے جس کی تیاریاں اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہیں ،ممکنہ طور پر جہاں اسلام آباد میں تین روز کیلئے موبائل سروس معطل کیے جانے کا امکان ہے وہیں مقامی سطح پر تعطیل دئیے جانے کابھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق او آئی سی وزار خارجہ کانفرنس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے جا رہی ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں ،موبائل فون سروس بند کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر تعطیل دیئے جانے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بندکرنے کا تعین کل کیا جائیگا،موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے، مکمل مشاورت کے بعدموبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائیگا۔