کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اب اپنا بوجھ اٹھائینگے اور تحریک انصاف اپنا بوجھ اُٹھائے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی ایم کیو ایم کے مرکز بہاد ر آباد آمد کے بعد خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف کا بوجھ نہیں اُٹھائینگے ،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں فعال عدالت اور شراکتی جمہوریت کی ضرورت ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف ہم نے تمام سیاسی قوتوں کو اے پی سی میں بلایا۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ کو لسانی فسادات کی طرف بڑھا رہی ہے، سعید غنی تنخواہ دار ہیں ان کی مجبوری ہے ایسی باتیں کرنا،خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا کہ کیا کوٹہ سسٹم ہم نے لگایا؟ یا پھر لسانی بل ایم کیو ایم نے پیش کیا؟انہوں نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی ایم کیو ایم مرکز آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مصطفیٰ کمال سے سیاسی اختلافات پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاانہوں نے کہا سیاسی اختلاف صرف سیاسی لوگوں سے ہوتا ہے ۔