لندن :کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون پھیلنے کے پیش نظر فرانس نے ہفتے سے برطانوی مسافروں پر پابندیوں کا اعلان کردیا۔
فرانسیسی حکومت کے مطابق برطانیہ سے فرانس جانے والوں کو اپنے دورے کی وجہ بتانا ہوگی جبکہ سیاحت اور بزنس کی وجوہ ناقابل قبول ہوں گی۔
دوسری جانب برطانیہ میں یورپی اور فرانسیسی شہریوں کو فرانس آنے کی اجازت ہوگی، برطانیہ سے فرانس جانے والوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کا منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہوگا، اور 48 گھنٹے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
برطانیہ میں بڑھتے اومی کرون کیسز کے باوجود ملکہ الزبتھ دوئم کرسمس پر اپنے پورے خاندان کو دوبارہ اکٹھا کرنے کی خواہش پر قائم ہیں،ملکہ برطانیہ کی اپنے شوہر، شہزادہ فلپ کے بغیر یہ پہلی کرسمس ہوگی، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ اس موقع پر ان کا پوراخاندان ان کے ساتھ ہو۔
ذرائع کے مطابق، فی الحال یہ ملکہ کرسمس کے حوالے سے اپنے اس ارادے پر قائم ہیں، لیکن ظاہر ہے کہ آخری لمحے تک اس کا جائزہ لیا جائے گا۔