لاہور :سیر و سیاحت کے شوقین افراد کو محکمہ موسمیا ت خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کیساتھ ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا واضح امکان ہے ،مری سمیت گلیات کے تمام علاقوں میں برف باری کا امکان ہے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اس وقت وفاقی دارلحکومت میں ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ،جس کے ساتھ ہی گلیات کے تمام علاقوں میں برف باری کے امکانات بڑھ گئے ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق اس ویک اینڈ پر پنجاب کے بالائی علاقوں میں برف باری کا واضح امکان ہے ۔
دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ خطۂ پوٹھوہار،کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ، اسموگ پڑنے کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر،بالائی خیبرپختونخواہ اورشمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سردرہا۔تاہم سیالکوٹ اور کوٹلی میں ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ01، کشمیر: کوٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 15، کالام ،قلات منفی 10، سکردو منفی 09،استور،بابوسرمنفی 08کوئٹہ, گوپس منفی07، ہنزہ منفی 05، راولاکوٹ، دیر، گلگت، مالم جبہ، شوپیاں، اننت ناگ منفی04، بگروٹ، چترال، دروش، پاراچنار، بارہ مولہ، پلوامہ، ژوب منفی03، سری نگر، کاکول منفی02،میرکھانی،گڑھی دوپٹہ اور مری میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔