"ہمارا ریپ ہو تو کہا جاتا ہے ہم عورت نہیں"

05:49 PM, 16 Dec, 2021

کراچی : معروف کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی کہتی ہیں تاریخ میں ہمیشہ خواجہ سرا کا خاص حصہ رہا  لیکن انہیں نا صرف نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ سارا گل کہتی ہیں کہ ہمارا ریپ ہو تو کہا جاتا ہے کہ ہم عورت نہیں ہیں۔

کراچی پریس کلب میں دی جینڈر انٹریکٹیو الائنس اور عورت مارچ کی جانب سے نیوز کانفرنس کی گئی ۔ معروف کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی کہتی ہیں تاریخ میں ہمیشہ خواجہ سرا کا خاص حصہ رہا  لیکن انہیں نا صرف نظر انداز کیا جارہا ہے بلکہ تشدد اور حقوق کی پامالی بھی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے میں بڑھتے تشدد اور اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ تعلیم ہو یا صحت یا پھر معاشرے میں کوئی مقام ہرچیز ان سے چھین لی گئی ہے ۔

اس موقع پر بندیا رانی کا کہنا تھا کہ بڑے دکھ کے ساتھ بتا رہی ہوں کہ ہمارے لوگوں کو بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کیا جارہا ہے یہ لوگ سوچتے ہیں کہ ہم ظلم بھی کریں گے تو یہ لوگ آواز نہیں اٹھائیں گے ۔

سارا گل کہتی ہیں ایچ آئی وی کے حوالے سے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن بل اٹھارویں ترمیم کے ساتھ آیا جس میں سب کچھ ہمیں دیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد دس فیصد بھی نہیں کیا گیا ۔ ہمارے ساتھ نا انصافی اور تشدد وہ لوگ کرتے ہیں جو پاور میں ہوں ہمارا ریپ ہو تو کہا جاتا ہے کہ ہم عورت نہیں ہیں۔ 

مزیدخبریں