سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ

05:42 PM, 16 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی۔

 سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 557 روپے اضافے کے ساتھ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے ہو گئی۔

 گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں