تشدد اور اسےبطورہتھیار برتنے والوں کیلئےبالکل کوئی گنجائش نہیں:وزیر اعظم

04:45 PM, 16 Dec, 2021

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی برسی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد 16دسمبر 2014 کو پشاورکےآرمی پبلک سکول پر حملہ آورہوئےاور 132 بچوں سمیت 140 لوگوں کوشہید کیا۔پاکستان نےکامیابی سےدہشتگردی کو پچھاڑا۔

وزیر اعظم نے  اپنے ٹوئٹ میں اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ غازیوں اورشہیدبچوں کےوالدین کو مایوس نہیں کریں گے،تشدد اور اسےبطورہتھیار برتنے والوں کیلئےبالکل کوئی گنجائش نہیں۔

آج سقوط ڈھاکا کو گزرے 50 برس بیت گئے جبکہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر ہونے والا سانحہ بھی آج 7سال پورے کرچکا ہے، 16 دسمبر آتے ہی ان دونوں سانحات کا قوم کے زخم تازہ ہوجاتے ہیں۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالبِ علم ولید خان نے دہشت گردوں کے سفاک حملے کے سات برس مکمل ہونے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپنی زندگی کے اس ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے کہا کہ 7 سات سال ہو گئے لیکن ابھی تک زخم تازہ ہیں لیکن ہم پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں