اسلام آباد:وزیر تعلیم شفقت محمود ہمیشہ سے طلبا کی چھٹیوں کو لے کر فیورٹ رہے ہیں ،اب ایک دفعہ پھر جب وزراتعلیم کے ہونے والے اجلاس میں چھٹیاں جنوری میں کرنے کی تجویز سامنے آئے تھی وہیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موسم بھی کافی سر د ہے ،چاہتے ہیں کہ چھٹیاں کم سے کم ہوں لیکن موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگلے ایک دو روز فیصلہ کیا جائیگا ,ہماری طرف سے دسمبر کے آخری ہفتے میں اورجنوری میں چھٹیاں ہونی چاہیں ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا طلبا کی ویکسینیشن کی وجہ سے موسم سرما کی چھٹیوں میں تاخیر کی تجویز ہے،اساتذہ کو تجویز دی تھی کہ اس سال ہم چھٹیاں کم کریں لیکن موسم بھی کافی سر د ہے ،میڈیکل پوائٹ آف ویو سے این سی اوسی نے ویکسنیشن کے حوالہ سے چھٹیوں کو لیٹ کر دیا ہے ،،ہماری طرف سے دسمبر کے آخری ہفتہ میں اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہیں ۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کےدوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ انکی اساتذہ کے ساتھ ملاقات ہوئ تھی میں نے کہا تھا کہ سکول کھولیں ،تعلیمی اداروں کو میئر کے ماتحت کرنے سے متعلق ایکٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔
شفقت محمود نے کہا اگر وزارت صحت اور این سی اوسی کہتی ہے کہ زیادہ تر تعلیمی ادرے کھلے رہیں تو ہمارے سر آنکھوں پہ ہیں،چھٹیوں کے حوالہ سے ایک دو دنوں میں فیصلہ کر لیا جائے گا ۔