کیپٹیو پاور سیکٹر کی گیس بند کی گئی ہے ، وزیرتوانائی حماد اظہر

02:09 PM, 16 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور: وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کوبلاتعطل گیس کی فراہمی جاری ہے ۔دوسری طرف محکمہ گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹری کے شعبوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے ۔ انڈسٹری سیکٹر سے درخواست ہے کہ صنعتی ضروریات کے لئے بجلی پر انحصار کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حما د اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو بلاتعطل گیس کی سپلائی جاری ہے اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ صر ف کیپٹیو پاور سیکٹر کو سپلائی روکی گئی ہے ۔

دوسری طرف محکمہ سوئی گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صرف کیپٹیو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے  جبکہ ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹری کے شعبوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری  ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ  فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  انڈسٹری سے درخواست ہے کہ صنعتی ضروریات کے لیے بجلی پر انحصار کیا جائے۔ واپڈا صنعتوں کو موسم سرما میں سستے نرخوں پر وافر بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں