گیس بند ہونے پر آپٹما نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

01:50 PM, 16 Dec, 2021

اسلام آباد :انڈسٹریل سیکٹر کو گیس بند کرنے پر تاجروں نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گیس بند کرنے سے برآمدات کو دھچکہ لگے گا ۔ کاروباری حضرات کا خط میں کہنا تھا کہ ملاقات میں حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن میں صنعتی سیکٹر کو گیس بند کرنے پر  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ۔ آپٹما کی طرف سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم صاحب وقت دیں، آپ کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

اپٹما کا کہنا تھا کہ پنجاب کی صنعتوں کو گزشتہ شام سے گیس سپلائی معطل کر دی گئی ہے، پنجاب کی برآمدی صنعت کو گیس کی قیمت اور لوڈ شیڈنگ سے دہرے مسائل کا سامنا ہے۔ 

خط میں اپٹما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کی 70 فیصد صنعت پنجاب میں ہے، خیبر پختون خوا اور سندھ کی صنعت کے مقابلے میں گیس کی قیمت زیادہ اور لوڈ شیڈنگ بھی ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے 80 فیصد صنعت مکمل بند ہو جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں اپٹما کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باعث برآمدات کو شدید دھچکا لگے گا اور صنعتوں کی بندش سے بڑی تعداد میں ملازمین فارغ کر دیئے جائیں گے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا ۔

مزیدخبریں