ممبئی : بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کے موقع پر سابق بوائے فرینڈز سے کروڑوں روپے کے تحائف ملے ہیں ۔کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال نے کروڑوں روپے کے مالیت کے تحائف کی تصدیق کی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشا ل کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے کترینہ کیف کو شادی کے موقع پر تین کروڑ روپے کی ایک مہنگی رینج روور گاڑی دی ہے ۔
دوسری طرف اداکار رنبھیر کپور نے پونے تین کروڑ روپے کا ڈائمنڈ کا نیکلس کترینہ کیف کو شادی کے موقع پر گفٹ کیا ۔
اداکار ہریتک روشن نے کترینہ کیف کو شادی کے موقع پر بی ایم ڈبلیو کار گفٹ کی ہے ۔
یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال نے 9 دسمبر کو راجستھان میں شادی کرلی تھی ۔ جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کے سابق بوائے فرینڈز نے شرکت تو نہیں کی تھی لیکن انہوں نے اداکارہ سے اپنی دوستی کی یاد کو تازہ رکھتے ہوئے کترینہ کیف کی شادی کے موقع پر مہنگے تحفے ضرور دیئے ہیں جن میں سلمان خان ، رنبھیر کپورا ور ہریتک روشن شامل ہیں ۔