کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹر ”سیلف میڈ“ ہوتے ہیں اور خود سے محنت کر کے اس مقام پر پہنچتے ہیں جس کے باعث پوری دنیا ان کے ٹیلنٹ کو مانتی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی کرکٹرز ”سیلف میڈ“ ہوتے ہیں اور گلیوں میں خود سیکھ کربنتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا پاکستان میں پایا جانے والا ٹیلنٹ مانتی ہے۔
ہیڈ کوچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی خوب تعریف کی اور کہا کہ بابراعظم اس دور کے سپرسٹار ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی بے مثال باؤلر ہیں، ان جیس گیند بازی میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حال میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے گئے ٹی 20 کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی 2 گیندوں نے پاکستان کو ایک نئی توانائی دی تھی اور پھر سب نے دیکھا کہ پاکستان تاریخی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
پاکستانی کرکٹرز کو پوری دنیا میں کیوں مانا جاتا ہے؟ ثقلین مشتاق نے دلچسپ وجہ بتا دی
10:51 AM, 16 Dec, 2021