ویسٹ انڈین اسکواڈ پر ایک بار پھر کوروناکا وار

09:23 AM, 16 Dec, 2021

کراچی:   ویسٹ انڈیز کے کیمپ  میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے حملہ کر دیا۔

پاکستان کے دورہ پر موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ پر ایک بار پھر کورونا کا وار ہوا ہے، ویسٹ انڈین میڈیا   کے مطابق مزید کھلاڑیوں اور  سپورٹنگ اسٹاف کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جن کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،ویسٹ انڈین  بورڈ کے مطابق  کورونا کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں میں شائی ہوپ، اکیل حسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز شامل ہیں جو کہ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ جبکہ ان کے علاوہ 2 آفیشلز  جن میں اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ اور ٹیم ڈاکٹر  کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل  مزید  افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے اعلان کیا جا سکتا ہے ، مزید کہا کہ ٹیم شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان جاری رکھے گی۔
خیال رہے کہ تین کھلاڑی اور ایک نان کوچنگ ممبر پہلے ہی 10 روزہ قرنطینہ میں ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی زرائع کا کہنا ہے  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج  شیڈول کے مطابق ہوگا، میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم پہلے ہی  تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز  میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

مزیدخبریں