ممبئی : بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس نے معروف اداکارہ کی سرپرستی میں چلنے والے جسم فروش گروہ کو بے نقاب کردیا ۔گیسٹ ہاؤس سے دو غیرملکی لڑکیاں گرفتار کرلی گئیں جبکہ معروف اداکارہ کانام ابھی ظاہر نہیں کیا جارہا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام سیکٹر 49 میں پولیس کو گیسٹ ہاؤس میں جسم فروشی کے نیٹ ورک کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتےہوئے چیکنگ شروع کردی ۔ گیسٹ ہاؤس میں ممبئی سے آنے والی کئی فلمی شخصیات کو آتے جاتے دیکھا گیا ۔ کئی روز کی لگاتار مانیٹرنگ کے بعد گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا ۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں کچھ غیرملکی لڑکیاں کئی ماہ سے مقیم تھیں ان کا تعلق ازبکستان اورماسکو سے ہے جبکہ ممبئی سے آنے والی کئی شخصیات گیسٹ ہاؤس میں قیام کرکے چلی جاتی تھیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس سے دو ازبک خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے ایک لڑکی کے موبائل سے برآمد ہونے والی سم بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کے نام پر ہے ۔ زیرحراست ازبک خاتون کا اداکارہ سے روز ہی رابطہ ہوتا تھا ۔
پولیس حکام نےشک ظاہر کیا ہے کہ جسم فروشی کے اس گروہ کی سرپرستی ممبئی سے کی جارہی تھی اور مذکورہ اداکار ہ سے حتمی چھان بین کے بعدہی حقائق سامنے آسکیں گے ۔تاہم ازبک خاتون نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گیسٹ ہاؤس میں جو مہمان آتے تھے زیادہ تر اداکارہ کی طرف سے ہی بھیجے جاتے تھے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والی لڑکیوں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور کئی معروف فلمی شخصیات کے نام سامنے آنے کا امکان ہے ۔