اسلام آباد :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکول کھولنے کے حوالے سے اہم ٹوئٹ کر دیا ،شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بروقت چھٹیاں دینے کا فیصلہ انتہائی مفید رہا ہے کیونکہ عالمی وبا کی اس صورتحال میں بچے گھروں میں محفوظ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف جہاں عالمی وبا کی وجہ سے سکول بند کر دئیے گئے تھے وہیں موسم سرما کی چھٹیاں بھی سکولوں میں دے دی گئی تھیں ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک دفعہ پھر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی حالات بہتر ہونگے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے جائینگے ،ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت سکول کھول کر بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔
Given the current high rate of corona infections and sadly deaths, it was the right decision to close educational institutions. Students should rest assured that the moment things get better all institutions will open. I am greatly concerned about their education
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 15, 2020
واضح رہے اس سے قبل حکومت کی طرف سے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تمام سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئی تھیں اور طلبا کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رکھیں ،اس کے ساتھ حکومت نے 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیاتھا اور اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ اگر حالات نارمل رہے تو سکول دوبارہ 11 جنوری کو کھول دئیے جائینگے ۔
حکومتی اعلانات کے باوجود گزشتہ روز آل پرائیویٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ وہ ہر حال میں 11 جنوری کو سکول کھول دینگے ،حکومت کی طرف کوئی اعلان کیا جائے یا نہیں لیکن تمام پرائیویٹ سکول 11 جنوری سے کھول دئیے جائینگے ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا کہنا تھا 11جنوری کو سکول کھولنے کی حکمت عملی کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔