پنجگور ، بلوچستان کے علاقے پروم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔
لیویز فورس کے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پروم ڈیم کے قریب پیش آیا ۔ فائرنگ سے ہلاک افراد میں عبداللہ ولد عیسیٰ سکنہ خضدار ،نوربخش ولد عندالکریم سکنہ خضدار ،داؤد ولد عزیز سکنہ خاران ،خیر بخش ولد اللہ بخش سکنہ خاران ،سفر خان ولد ولد راہوسکنہ خاران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں طاؤس خان،یاسین ،سراج شامل ہیں۔
لیویز نے لاشیں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پنجگور منتقل کردیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پروم ڈیم کا علاقہ شہر سے ساٹھ کلو میٹر دور اور دشوار گزار راستو ں سے ہو کر جانا پڑتا ہے لیکن جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی تو فورسز فوری طورپر علاقے میں پہنچ گئیں ۔