پشاور: جنوبی وزیرستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ محسن داوڑ نے بتایا کہ علی وزیر کو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
علی وزیر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا چکا ہوں اور معلوم نہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا اور ان کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔
پولیس نے کہا ہے کہ علی وزیر پر کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے اور ان کو فی الحال ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ سندھ پولیس نے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے علی وزیر کی گرفتاری کے حوالے سے خیبرپختوانخوا کے محکمہ داخلہ کو خط لکھے گئے تھے اور پولیس نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ پی ڈی ایم کی چھ دسمبر کو کراچی میں ہونے والی ریلی کے دوران علی وزیر نے ریاست مخالف تقریر کی تھی اور پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی تھی۔
پولیس کی طرف سے لکھے جانے والے خط میں علی وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہےت اور وہ مفرور بھی ہے اس لئے گرفتاری اور حوالگی کے لئے خیبرپختوانخوا حکومت ان کی مدد کرے۔