سانحہ اے پی ایس کے غازی ولیدخان برطانوی یوتھ پارلیمنٹ کے رکن منتخب

07:46 PM, 16 Dec, 2020

پشاور ، سانحہ اے پی ایس کا غازی  ولید خان برطانوی  یوتھ پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوگیا ۔ ولید خان کو سانحہ اے پی ایس میں چھ گولیاں لگی تھیں  شدید زخمی ولید خان کافی دیر تک بے ہوش پڑا رہا ۔ ولید خان کے چہرے پر گولیاں لگنے سے اس کا چہرہ کھل گیا اور جبڑا لٹک گیا تھا ۔ 

سانحہ اے پی ایس کے غازی  ولید خان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد جب مجھے ہسپتال لے جایا گیا تو میرے گھر والے کئی بار میرے قریب سے گذر گئے لیکن وہ مجھے پہچان نہ سکے کیونکہ اس وقت میرا چہرہ بری طرح خراب ہوچکا تھا ۔ ایک ڈاکٹر نے میرے والد سے کہا کہ آگے ایک بچہ پڑا ہے اس کو دیکھ لیں کہیں وہ آپ کا نہ ہو لیکن میرے والد مجھے دیکھ کر بھی نہ پہچان سکے ۔ آٹھ روز بعد جب مجھے ہوش آیا تو میر ی والدہ نے میرا نک نیم لیا تو میں نے ان کی بات کا جواب دیا تو اس طرح میری پہچان ہوسکی تھی ۔ 

ولید خان چند سال قبل علاج کے لئے لندن گئے تھے وہاں پر اب تک ان کی بارہ سرجریاں ہوچکی ہیں ۔ ان کے چہرے کی چھ بار پلاسٹک سرجری ہوئی ہے ۔ ان کو حال ہی برطانوی یوتھ پارلیمنٹ کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے ۔ 

سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی پر ان کا کہنا تھا کہ علم دشمنوں نے ہم پر گولیاں برسائیں لیکن ہم ان کا جواب قلم سے دیں گے ۔ 

مزیدخبریں