پشاور ،کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کرگئیں

05:59 PM, 16 Dec, 2020

 پشاور، خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور لیڈی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئیں ۔ پروفیسر لیڈی ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی پشاور کے نجی ہسپتال نارتھ ویسٹ کورونا وارڈ میں زیرعلاج تھیں ۔ 

ڈاکٹر الماس آفریدی  نے سال 2002 میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں آئی بی پی کے خلاف نوکری سے استعفیٰ دیا ۔ 2005 میں انہوں نے  کبیر میڈیکل کالج میں بطور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا تھا ۔

صوبائی ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم پچھلے کئی روز سے  ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے مزید چارعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے بعد تورکانڑے ،ماشو گگر،محلہ عمر خیال موسیٰ زئی ،بالو خیل بڈبیر،جلا ل ٹاؤن،میں

سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا ۔ 

واضع رہے کہ ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی کے انتقال سے شہید ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 31 ہوگئی ہے ۔ 

مزیدخبریں