سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے، وزیراعظم عمران خان

04:26 PM, 16 Dec, 2020

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے اور شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل نے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت کے لئے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ آسان ہوتا ہے اور ہم نے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا تھا۔ ہم شفاف الیکشن پر یقین رکھتے ہیں اور اپوزیشن سے ڈائیلاگ کی بات کی تو 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا لیکن میں کسی صورت میں این آر او نہیں دوں گا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز ہماری حکومت میں نہیں بنے اور اپوزیشن جن کیسز کا سامنا کر رہی ہے وہ ماضی میں قائم ہوئے ہیں اور ہماری حکومت کو اپوزیشن کو کسی صورت بھی خطرہ نہیں۔ عمران خان نے کہا میں نے پہلے دن تھا کہا تھا کہ چور اور اکٹھے ہو جائیں گے اور اب یہ پی ڈی ایم کے نام پر سارے اکٹھے ہو چکے ہیں جبکہ پوری دنیا نے دیکھا جس دن انہوں نے لاہور میں جلسہ کیا تو میں کتنا پریشان تھا اور یہ اب کہتے ہیں ہم نے کب این آر او مانگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نیب ترامیم کے معاملے پر لکھ کر این آر او مانگا اور ان کی جانب سے جو ترامیم دیں اس کا مطلب نین کو دفن کرنا تھا۔ 

مزیدخبریں