ضرورت پڑی تو سندھ حکومت کی قربانی کیلئے تیارہیں،بلاول بھٹو زرداری

02:45 PM, 16 Dec, 2020

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ کامیاب کرانے میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بہت محنت کی،تحریکیں چلانے کی پیپلز پارٹی کی تاریخ بہت پرانی ہے،عمران خان نے چھوڑنا ہے تو دہشتگردوں کو ،چینی اور آٹا مافیا کو چھوڑنا ہے جبکہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو جیلوں میں ڈالا جائے جبکہ ضرورت پڑی تو سندھ حکومت کی قربانی کیلئے تیارہیں۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 31 جنوری تک عمران خان کو مستعفی ہونا پڑے گا،ہمیں عمران خان کا بھی مقابلہ کرنا ہے،عمران خان کہتے ہیں کہ وہ این آر او نہیں دیں گے اور ہمیں نہیں چھوڑیں گے جبکہ حکومت سانحہ اے پی ایس کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔


بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں گے،اپوزیشن تباہ نہیں ہورہی جو ڈیڈ لائن دی ہے وہ بہتر ہے،شہید بھٹو لڑتے بھی تھے اور مزاحمت بھی کرتے تھے۔

مزیدخبریں