سانحہ اے پی ایس، پشاور میں ہائی الرٹ

01:08 PM, 16 Dec, 2020

پشاور : سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی پر پشاور میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔ 

ذرائع کے مطابق پشاور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے ، تمام اہم سرکار و غیر سرکاری عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ 

انتظامیہ کی جانب سے ساںحہ اے پی ایس تقریبات پر بھی سیکیورٹی سخٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، سانحہ اے پی ایس کی برسی پر مختلف تقاریب کاانعقاد کیاگیا ہے ، جن میں شہدا کے لیے دعا کی جائے گی ۔

اے پی ایس کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی مرکزی تقریب آرمی پبلک سکول پشاور میں ہوگی ، جس میں شہدا طالب علموں کے والدین اور غازیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ 

شہدا کی درجہ بندی کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائیگی ، شہدا کے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی ۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کو چھ سال بیت گئے مگر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کا غم آج بھی تازہ ہے اور 16 دسمبر کو پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ 

انہوں نے کہا اے پی ایس ملک کی تاریخ کا اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے ، اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے قوم کو یکجا اور متحد کیا ۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں نے اپنے لہو سے دیپ روشن کیے ، قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ای سکو سلام پیش کرتی ہے ۔ 

مزیدخبریں