ٹک ٹاک میں نئے فیچرز کا اضافہ کردیا گیا

11:28 AM, 16 Dec, 2020

بیجنگ:معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں صارفین کے لیے نئے تفصیلی اصولوں  کے ساتھ چند نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا  ہے۔


ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق نئی گائیڈ لائنز  کا مقصد صارفین کو جان لیوا مقابلوں،بدزبانی اور ہراساں کرنے  سے روکنا ہے تاکہ نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،نئے قوانین کے ساتھ ٹک ٹاک کی جانب سے چند نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔


 ان میں ایک فیچر نئی وارننگ سکرین کا ہے جو صارفین کے سامنے کسی متنازع ویڈیو کو اوپن کرنے سے قبل سامنے آئے گی، عالمی وبا ہب کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور ویکسین کے حوالے سے طبی ماہرین کی معلومات دی گئی ہیں۔


رواں سال ٹک ٹاک کی مقبولیت میں بے حد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 


موبائل ایپس کے حوالے سے اپنا تجزیہ دینے والی کمپنی ایپ اینی کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں ٹک ٹاک نے ڈاؤن لوڈنگ کے حوالے سے واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 


رپورٹ کے مطابق ٹاک ٹاک دنیا بھر میں سال 2020 میں سب سے زیادہ ڈاؤں لوڈ ہونیو الی موبائل ایپلیکیشن بن گئی ہے۔ 


رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے صارفین میں ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 3 درجے بہتر بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ 


اس فہرست میں فیس بک کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جبکہ واٹس ایپ تیسری پوزیشن پر رہی۔ویڈیو کالنگ ایپ چوتھے نمبر پر جبکہ انسٹاگرام پانچویں نمبر پر جبکہ فیس بک مسینجر 5 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں