ممبئی :بھارتی سپر سٹار سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور کو ڈیزائنر ڈریس کی کاپی پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ جانہوی کپور نے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہ ایک بین الاقوامی ڈیزائنر کے ڈریس کی کاپی تھی، جھانوی کپور نے ایونٹ کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
جھانوی کپور کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ڈائٹ سابیا نامی ایک اکاؤنٹ نےاپنے اکاؤنٹ پر 2 تصویروں کو جوڑ کر ایک تصویر شیئر کی۔
اس تصویر میں ایک طرف جھانوی کپور کے ایونٹ کی تصویر تھی جبکہ دوسری طرف اس ڈریس کی حقیقی تصویر تھی اور اس تصویر پر میہانو موموسا نامی ڈایزئنر کا نام بھی لکھا ہوا ہے جس نے یہ ڈریس تخلیق کیا تھا۔