پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں سلنڈر دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی

01:02 PM, 16 Dec, 2019

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں سلنڈر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے مین کے گیٹ کے باہر رکشے میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت7 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابتدائی طور پر دھماکہ رکشے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے بی ڈی یو کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں