لاہور:خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری خفیہ شادی کی خبروں میں قطعاًکوئی حقیقت نہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں ، شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں اور جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کروں گی ۔
نیلم منیر نے کہا کہ شادی ایک فریضہ ہے اور اس کو سب کے سامنے ادا کرنا چاہیے ۔ میں شوبز میں پہلی لڑکی نہیں جس کے بارے میں اس طرح کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوں بلکہ مجھ سے قبل بھی بے شمار اداکارائیں ایسی ہیں جن کی خبروں میں خفیہ شادیاں کرائی جا چکی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی مجھے اس کو خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر اس کا اعلان کروں گی اور دوستوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بعض ایسے لوگ ہیں جو جب تک منفی اور بے بنیاد افواہیں نہ پھیلا لیں ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہتے ہیں ۔