راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس بھولے ہیں نہ بھلایا جا سکتا ہے اور ملوث 5 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا۔سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا کہ سپہ سالار قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اے پی ایس قتل عام کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے لمبا سفر طے کیا، پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔
“APS carnage will never be forgotten. Five of the involved terrorists have been hanged through military courts. Salute to martyrs and their families. We have come a long way in failing terrorism as a nation. United we move towards lasting peace and prosperity of Pakistan”, COAS. pic.twitter.com/Swv1ocF3gO
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 16, 2019
سانحہ اے پی ایس کے واقعہ میں ملوث 5 دہشت گردوں کو دسمبر 2015 میں پھانسی دی گئی، ان میں خیبر ایجنسی کے مجیب الرحمان عرف علی، سبیل عرف یحیٰی، درہ آدم خیل کا حضرت علی، تاج محمد ولد الف خان اور مولوی عبداسلام ولد شمسی شامل ہیں، ان تمام کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔