سعودی عرب سے مزید غیرملکیوں کی چھٹی، ملک میں تارکین وطن ملازمین کی شامت آگئی

11:12 AM, 16 Dec, 2019

 سعودی حکومت سعودائزیشن پروگرام کے تحت اب تک کئی سیکٹرز میں غیرملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کر چکی ہے۔ اس حوالے سے اب سعودی عرب میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق اب حکومت نے ہیلتھ اور سیفٹی کے شعبے بھی سعودی شہریوں کے لیے مختص کر دیئے ہیں اور آج کے بعد ان شعبوں میں بھی کسی تارک وطن کو ملازمت نہیں ملے گی۔

سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی کی طرف سے کیے گئے اس فیصلے کے بعد تمام میگا، میڈیم اور بڑی انٹرپرائزز میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کی نوکریوں پرسعودی شہریوں کو رکھا جائے گا۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ورکرز کی صحت اور تحفظ کو بہتر بنانا اور ماحول کی حفاظت کرنا ہے۔ اس سے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی سعودی نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں