کولمبو:سری لنکا میں برطرف وزیر اعظم رانیل وکرمسنگا کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ، سری لنکا میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے سری لنکا کے صدر میتھریپالا سیرسینا نے دوبارہ رانیل وکرمسنگا کو ان کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے ان سے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔صدر سیرسینا نے26 اکتوبر کو رانیل وکرمسنگا کو برطرف کیا تھا جس کے بعد ملک سنگین سیاسی بحران کا شکار ہو گیا۔
یادر ہے کہ اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل بھی کیا لیکن اسے سپریم کورٹ نے بحال کر دیا تھا۔ راجا پاکشے 2005ءسے 2015 ءتک صدر بھی رہے تھے۔