صوابی:صوابی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کی گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی معمولی زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کی گاڑی کو صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر حادثہ پیش آیا اور ان کے گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں عثمان خان ترکئی معمولی زخمی ہو گئے اور ان کے گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔