پاک افغان سرحد پر 802 کلو میٹر باڑ نصب، 233 قلعوں کی تعمیر بھی مکمل، ڈی جی آئی ایس پی آر

02:11 PM, 16 Dec, 2018

راولپنڈی:پاک افغان بارڈر پرچوکیاں بنانے اور باڑ لگانے کا کام مکمل ہونے لگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 843 قلعوں میں سے 233 مکمل ہوگئے ہیں ،1200 کلومیٹرمیں سے 802 پر کام مکمل کر چکے ہیں جبکہ پاک افغان سرحد 2611 کلومیٹر طویل ہے۔

میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ دسمبر 2019 تک پاک افغان سرحد پر باڑ کا کام مکمل کرلیا جائے گا،باڑ لگانے سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکے گی جبکہ پاک افغان عوام کو فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں