ملک کے مختلف شہروں میں دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا

12:01 PM, 16 Dec, 2018

لاہور:ملک کے مختلف شہروں میں دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 115 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن دکاندار 150 سے 160 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں ۔

ایل پی جی کی قیمت میں من مانے اضافے سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیور بھی پریشانی سے دوچار ہیں اور مختلف شہروں میں ایل پی جی مختلف قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں