سانحہ اے پی ایس پشاور کو 4 برس بیت گئے، 16دسمبر کا دن ہمیں سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے:وزیراعظم

سانحہ اے پی ایس پشاور کو 4 برس بیت گئے، 16دسمبر کا دن ہمیں سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے:وزیراعظم
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:سانحہ آرمی پبلک سکول(اے پی ایس )پشاور کے شہداءکی آج چوتھی برسی عقید ت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول اے پی ایس میں دہشت گرد حملے کو آج چار برس بیت گئے ہیں لیکن طلباءسمیت تمام شہداءکی قربانیاں کو پوری قوم آج بھی بھول نہیں پائی ہے۔

یہ اندوہناک واقعہ دسمبر 2014 کو پیش آیا جب صبح طلباءعلم کے حصول کے لیے گھر سے سکول گئے تھے، وہ ابھی سکول میں علم کی شمع سے روشناس ہورہے تھے کہ 10 بجے کے درمیان 7 دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوئے اور معصوم طلباءسمیت پرنسپل اور دیگر افراد کو بے رحمی سے شہید کیا۔


وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 16دسمبر کا دن ہمیں سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے،دہشت گردوں نے انسانیت کو بالائے طاق رکھ کر بچوں کو نشانہ بنایا، بچوں کی شہادت کے دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو کرب میں مبتلا کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، معصوم جانوں نے اپنے لہوکانذرانہ دیکر قوم کو سفاک دشمن کے خلاف متحدکیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا دنیا کی اس جنگ کی سب سے بھاری قیمت ہماری افواج، سپاہیوں اور نہتے شہریوں نے ادا کی،اگر کوئی موردِ الزام ٹھہراتا ہے تو ان پر واضح ہو نقصانات کے باوجود پاکستان ملکی، علاقائی اور عالمی امن کے لئے پرعزم ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔


وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے شہداءاے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ 16دسمبر2014 کو130قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ہم نے دہشت گردی پر قابو پایا۔انہوں نے کہا ہم شہداکے لواحقین اور دہشت گردی کے خلاف سرگرم پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔