پانچ ہزار بندروں کا بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ، کھانا ، موبائل فونز ، دستاویزات چرا کر رفو چکر ہوگئے

پانچ ہزار بندروں کا بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ، کھانا ، موبائل فونز ، دستاویزات چرا کر رفو چکر ہوگئے
کیپشن: image by facebook

ممبئی : پانچ ہزار کے قریب بندروں نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا ، کچن سے کھانا ، موبائل فون اور اہم دستاویزات لے کر رفو چکر ہوگئے ، پارلیمنٹ کا سٹاف بندروں کے سامنے بے بس نظر آیا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار کے قریب بندروں نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا اور پارلیمنٹ کے کچن سے کھانا ، دستاویزات اور موبائل فون چھین کر رفو چکر ہوگئے ، پارلیمنٹ کا سٹاف بھی بندروں کے سامنے بے بس نظر آیا ۔

پارلیمنٹ کی عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں بندروں کا حملہ آور ہونا پہلی مرتبہ ہوا ہے جس کی روک تھام کے لیے پارلیمنٹ نے چالیس بندوں کا خصوصی سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ خاص طور پر بندروں کے ایسے حملوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔

بندروں پر تحقیق کرنے والے ایک پروفیسر نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات اس لیے پیش آتے ہیں کہ کیونکہ لوگوں کی اکثریت بندروں کو وہ کھانا کھلاتی ہے جووہ خود کھاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے جذباتی رحجانات میں اضفہ ہوتا ہے ۔