ممبئی: بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا کئی مہینوں بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے حق میں بول پڑے ، انہوں نے کہا کہ بھارتیوں نے پاکستانی اداکارہ کے ساتھ غلط کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوںنے ماہرہ خان کے حق میں بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ’ہندوستانیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ غلط برتاو¿ کیا۔فلم ڈائریکٹر نے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک اداکار کے طور پر ان کے ساتھ ٹھیک برتاو¿ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ’رئیس‘ کو رواں برس کے آغاز میں 25 جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، تاہم اسے پاکستان میں پیش نہیں کیا تھا۔