لاہور :لاہور چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا پاڑہ ہرن شدید سردی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سردی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر پاڑہ ہرن دم توڑ گیا، بتایا گیا ہے کہ 1 ہفتے میں دوسرا بچہ پیدا ہوا مگر ایک پاڑہ ہرن کا بچہ شدید سردی کے باعث دم توڑ گیا، پنجرے کی رونق زیادہ تر بحال نہ رہ سکی، لاہور چڑیا گھر میں پہلے سے 31 پاڑہ ہرن موجود تھے۔