عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

05:54 PM, 16 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کو   فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل کراچی صراف ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1259 ڈالر سے گھٹ کر 1255 ڈالر ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 54400 روپے سے بڑھ کر 54500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 46628 روپے سے بڑھ کر 46714 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 800 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں