عمران خان پر اب کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا, چوہدری محمدسرور

05:09 PM, 16 Dec, 2017

لاہور:  تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان پر اب کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا, آئندہ حکومت بھی اسی صادق اور امین قیادت کی ہو  گی. کر پٹ لوگوں کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں وہ مائنس ہوچکے ہیں, سپر یم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیکر ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف کی قیادت ہی ملک کو کر پشن, لوٹ مار اور دیگر مسائل سے نجات دلا کر ملک میں سب کا احتساب کر سکتی ہے. ہم ملک میں تبدیلی کی جنگ کیلئے سب متحد ہیں, سیاسی مخالفین کو ہر فورم پر شکست سے دوچار کر یں گے.روپے کی قدر گر نے سے پاکستان کے غیر ملکی قر ضوں میں436ارب کا اضافہ مقروض قوم پر کسی ڈرون حملے سے کم نہیں۔ 

ہفتے کے روز اپنی رہائش گا ہ پر شاہدرہ سے آنیوالے تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں اور سپر یم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو صادق او ر امین قرار دیدیا ہے اور یہی صادق اور امین قیادت ہی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی تبدیلی کی جنگ میں تحر یک انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں اس لیے اب ملک میں کر پٹ لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں عوام اب ایسے کر پٹ لوگوں کو آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے مستر د  کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے ملک میں کر پشن کے خلاف جس کامیابی کیساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔ اس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور ہمیں یقین ہے وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب نیا پاکستان بنے گا اور یہاں پر عام آدمی کو انکے حقوق میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو مقر وضستان میں بدل دیا ہے اور روپے کی قدر گر نے سے پاکستان کے غیر ملکی قر ضوں میں436ارب کا اضافہ مقروض قوم پر کسی ڈرؤن حملے سے کم نہیں ۔

مزیدخبریں