شارجہ : متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 10 کرکٹ لیگ میں جہاں کرکٹ کے ستارے اپنے جلوے دکھاتے نظر آ رہے ہیں تو وہی بالی ووڈ سٹارز بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہوتے ہیں۔ تاہم اسی طرح پختون ٹیم کو پروموٹ کرنے والی زرین خان نے گزشتہ روز سٹیڈیم میں شائقین کا جوش و جذبہ بڑھانے کیلئے انوکھا کام کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سری لنکن ٹیم کے خلاف میچ کے دوران زرین خان پختون ٹیم کی شرٹس بانٹنے کا فیصلہ کیا تو وہاں موجود ہر کوئی اس کوشش میں مصروف ہو گیا کہ کسی طرح یہ شرٹ حاصل کر لے۔ انہوں نے جب شائقین کا جوش و خروش دیکھا تو فوراً یہ شرط رکھی دی کہ جو بھی یہ شرٹ لینا چاہتا ہے وہ اپنی شرٹ اتارے اور فوراً یہ والی شرٹ پہنے۔
شائقین کی جانب سے حامی بھرے جانے پر زرین خان نے شرٹس تقسیم کرنا شروع کر دیں مگر دیکھتے ہی دیکھتے شرٹس کم پڑ گئیں لیکن شائقین کا جوش و خروش کم نہ پڑا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے اور خوب پسند کی جا رہی ہے۔
ٹی 10 لیگ میں زرین خان شائقین کا جوش و جذبہ بڑھانے میں مصروف
05:06 PM, 16 Dec, 2017