جہانگیر ترین کا نام تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود 

05:02 PM, 16 Dec, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دئیے جانے والے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا نام تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا تھا۔ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ڈی نوٹیفائی کیا اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔


پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین این اے 154 لودھراں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر جہانگیر ترین کا نام بطور رکن قومی اسمبلی موجود ہے۔

مزیدخبریں