جہانگیرترین کو بطور پارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت

جہانگیرترین کو بطور پارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت

"نیو نیوز تازہ ترین "

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہانگیرترین کو بطور پارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور ائیر پورٹ سے سیدھے جہانگیر ترین کی رہائش پر گئے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے، مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کو ہدایت کی وہ بطور پارٹی جنرل سیکریٹری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت جہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قرار دیا ہے۔ دریں اثناءعمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس ہفتے کو بنی گالہ میں ہوگا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم بریفنگ دے گی۔جلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔