آسٹین وا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں منتخب کر لیا گیا

11:54 AM, 16 Dec, 2017

میلبرن : سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا کے بیٹے کی محنت رنگ لے آئی ،

تفصیلات کے مطابق آسٹین وا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ،کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے بیٹے ول سدرلینڈ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ،

جبکہ قیادت جیسن سنگھا کو سونپی گئی ہے ۔

کرکٹ لیجنڈ سٹیوا کے بیٹے نے گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے صرف 27 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔اپنے والد کی طرح کا باؤلنگ کا انداز رکھنے والے نے پرتھ سکارچر کو مشکل میں ڈال دیا۔

یاد رہے معروف آسٹریلیا سٹیووا کی قیادت میں آسٹریلیا ورلڈ کپ سمیت متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ۔سٹیو ا کے دور کو آسٹریلوی کرکٹ کا سنہرا دور قرار دیا جاتاہے ۔ جب آسٹریلو ٹیم کو کرکٹ میں پہلا مقام ایک لمبے عرصے تک رہا ۔

مزیدخبریں